چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا
لیسکو کچہری،صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے احکامات جاری

مزید خبریں
لاہور۔20جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا،جس میں لیسکو صارفین نے آن لائن اپنی شکایات اور مسائل پیش کئے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق ای کچہری کے دوران انجینئر محمد رمضان بٹ نے لیسکو افسران و عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ لیسکو صارفین ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور ان کی شکایات کا فوری اور موثر حل یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ لیسکو صارفین کو بہتر اور معیاری بجلی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے شکایات سیل کو مزید فعال بنایا گیا ہے۔ای کچہری میں ڈائریکٹر آپریشنز عمران محمود،کسٹمر سروسز ڈائریکٹر عباس علی، چیف انجینئر او اینڈ ایم ندیم ملک، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریا،چیف انجینئر ایم ایم فاروق عمر، چیف انجینئر پی آئی یو ذوالفقار بلوچ، پی ڈی کنسٹرکشن عبدالقیوم کھوکھر، سی ایف او احمد سعید، ڈی جی ایمپلیمنٹیشن نعمان غفور، منیجرسیفٹی رانا وسیم اور ترجمان لیسکو شریک ہوئے جبکہ تمام ایس ایز،ایکسیئن اور ڈی سی ایم نے آن لائن شرکت کی۔








