صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنوں دھماکہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بنوں کی تحصیل ڈومیل میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بنوں دھماکہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنوں دھماکہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بنوں کی تحصیل ڈومیل میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزارت مواصلات کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ سرگرمیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صدر آئی پی پی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے ۔








