وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزارت ریلویز کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں محمد حنیف عباسی نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجاتِ بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ وفاقی وزیر نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انسانیت اور پاکستان کے امن کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، بزدلانہ کارروائیاں قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں، قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کی امانت ہیں، ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

مزید خبریں