مظفرگڑھ،گیس سلنڈر لیکج سے آتشزدگی،5 افراد شدید زخمی
مظفرگڑھ،گیس سلنڈر لیکج سے آتشزدگی،5 افراد شدید زخمی

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 20 جون (اے پی پی):تحصیل چوبارہ کے چک نمبر 118 میں گیس سلنڈر لیکج سے آتشزدگی کی وجہ سے5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ کے چک نمبر 118 ایم ایل میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی،چائے بناتے ہوئے گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث لگنے والی آگ سے مہمان سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے،
زخمیوں میں ظفر ، علینہ ، فیضان ، ارسلان ، عامر شامل ہیں،تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا گیا،جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر 3 زخمیوں کو برن سنٹر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔








