ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل کی شقوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل کی شقوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ وزارت قانون و انصاف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کریں گے

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل کی شقوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ وزارت قانون و انصاف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کریں گے جبکہ سینیٹر شیری رحمان، وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور قانون و آئی ٹی شعبےکے ماہرین کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ یہ کمیٹی بل کی بعض شقوں کے حوالے سے تحفظات سامنے آنے پر تشکیل دی گئی ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل میں سیکشن 2(qb), 2(ma), سیکشن 27A اور 27B میں رائٹ-آف-وے فریم ورک پر نظر ثانی کرے گی۔کمیٹی ٹیلی کمیونیکیشن تنصیبات کے قیام اور نجی ملکیتی زمین و مجموعی طور پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے حوالے سے رائٹ-آف-وے کی نظر ثانی کرکے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو بل پر جلد نظر ثانی کرکے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔