کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی کےمزید شواہد منظرعام پرآگئے،ہرگزرتے دن کیساتھ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاشرپسند چہرہ اورمکروہ ایجنڈا عوام کے سامنے کھل کرآرہا ہے
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی کےمزید شواہد منظرعام پر آ گئے
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی کےمزید شواہد منظرعام پرآگئے،ہرگزرتے دن کیساتھ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاشرپسند چہرہ اورمکروہ ایجنڈا عوام کے سامنے کھل کرآرہا ہے۔میرپورمیں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ مہران کے گھر پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپہ کےدوران شرپسند مہران کے زیراستعمال لیپ ٹاپ،آئی پیڈ،یو ایس بیز اوراسلحہ سے متعلق مواد برآمد کرلیا گیا۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ مہران کے گھر سے برآمد شدہ یو ایس بیز کے ابتدائی تجزیے نے دھرنے سے قبل کی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ سرغنہ مہران کے گھرچھاپے میں احتجاج کی آڑمیں ہونے والی شرپسند کارروائیوں کے ثبوت اوراسلحہ لہرانے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ برآمد شدہ ویڈیوز میں سرغنہ مہران کے بھائیوں کو اسلحہ لہراتے اور فائرنگ کرتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی برآمد شدہ ڈیجیٹل شواہد اور اسلحہ سے متعلق مواد کی تحقیقات جاری ہیں۔کالعدم کمیٹی کے سرغنہ کےگھر سے شرپسندی کے ثبوت برآمد ہونا واضح کرتا ہےکہ ان کا مقصد عوامی حقوق نہیں بلکہ آزادجموں وکشمیر کا امن تباہ کرنا ہے۔









