چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مری ایکسپریس کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اتوار کے روز یہاں مری ایکسپریس کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی اور حادثے پر …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی مری ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر آمد ،لواحقین سے اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
ملتان۔ 21 جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مری ایکسپریس کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اتوار کے روز یہاں مری ایکسپریس کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی اور حادثے پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوئے ،یہ ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ تھا،جس پر لواحقین سمیت پورا ملتان سوگوار ہے،حادثے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کسی بھی صورت پورا نہیں کیا جا سکتا،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اپنے بیٹوں کی جانب سے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی مصروفیات کے باعث وہ گزشتہ روز تعزیت کے لیے نہیں آ سکے تھے،تاہم انہوں نے فوری طور پر اپنے بیٹے ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کو متاثرہ خاندان کے پاس بھیجا تاکہ ان کے غم میں شریک ہو کر ہمدردی کا پیغام پہنچایا جا سکے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مالی، قانونی اور انتظامی معاونت یقینی بنائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جاں بحق افراد کا قیمتی سامان اور دیگر ضروری اشیاء جلد از جلد ان کے ورثاء کے حوالے کی جائیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے ضلعی انتظامیہ ملتان سے بھی متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ لواحقین کو جلد از جلد امداد اور ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے اپیل کرتاہوں کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی صحت یابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،زخمیوں کی جانیں بچانا اور انہیں معیاری و بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سراج، پیپلز پارٹی رہنمارضوان ہانس، ملک ساجد اعوان، سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی ،نسیم لابر ،عقیل اعجاز انصاری ،رضوان عابد تھہیم ،عاشق حسین اور نعیم خان سمیت دکھی خاندان کے افرادکثیر تعداد میں موجود تھے ۔








