حیسکو ریجن میں بجلی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں سندھ کے شہر کنڈیاری کے 11 کے وی سٹی فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حیسکو کی جانب سے جاری روشنیوں کے سفر کی 64 ویں کڑی قرار دیا جا رہا ہے
حیسکو ریجن میں روشنیوں کے سفر کی 64 ویں کڑی مکمل، کنڈیاری کا 11 کے وی سٹی فیڈر لوڈشیڈنگ فری قرار

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 21 جون (اے پی پی):حیسکو ریجن میں بجلی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں سندھ کے شہر کنڈیاری کے 11 کے وی سٹی فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حیسکو کی جانب سے جاری روشنیوں کے سفر کی 64 ویں کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کنڈیاری شہر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پہنچنے پر حیسکو چیف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب میں ٹاؤن کمیٹی وائس چیئرمین ذیشان وسان، صدر انجمن تاجران و ہندو پنچایت کنڈیاری مُکھی موہن داس، سابق ممبر حیسکو بی او ڈی غلام جعفر علی جونیجو، ڈاکٹر اسماعیل شر، عقیل احمد وسان سمیت سیاسی، سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔ حیسکو ترجمان صادق کُبر کے مطابق لوڈشیڈنگ فری کیا جانے والا فیڈر 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کنڈیاری کا 11 کے وی سٹی فیڈر ہے، جس پر 29 ٹرانسفارمرز نصب ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ فیڈر پر مجموعی طور پر 1047 بجلی کے کنکشنز موجود ہیں، جن میں 748 گھریلو، 262 کمرشل، 8 صنعتی جبکہ دیگر اقسام کے کنکشنز شامل ہیں۔ فیڈر کی کل لمبائی 62 کلومیٹر ہے۔ تقریب میں حیسکو افسران، تاجر برادری اور معززین شہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سانگھڑ ڈویژن کی سب ڈویژن سندھڑی کے 11 کے وی سٹی فیڈر کو بھی لوڈشیڈنگ فری قرار دیا گیا۔ حیسکو حکام کے مطابق لوڈشیڈنگ فری فیڈرز کا مقصد صارفین کو بجلی کی بہتر اور مسلسل فراہمی یقینی بنانا ہے۔








