قاہرہ میں آر-4 وزرائے خارجہ اجلاس محدود نشست کے ساتھ شروع ،علاقائی صورتحال، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد اور باہمی تعاون کے ترجیحی شعبوں پر تبادلۂ خیال

قاہرہ میں آر-4 وزرائے خارجہ اجلاس محدود نشست کے ساتھ شروع ،علاقائی صورتحال، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد اور باہمی تعاون کے ترجیحی شعبوں پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آر-4 وزرائے خارجہ اجلاس محدود نشست کے ساتھ شروع ہواجس میں پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران علاقائی صورتحال، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد اور باہمی تعاون کے ترجیحی شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمے، سفارت کاری اور علاقائی قیادت کے اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر ایک زیادہ پرامن، مستحکم اور باہم مربوط خطے کے قیام کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں