ریسکیو1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 مانسہرہ کی بروقت کارروائیاں، ایک ہفتے میں 49 ایمرجنسیز پر ریسپانس، 48 مریض ریسکیو

مانسہرہ۔ 22 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 اہلکاروں نے 15 سے 21 جون 2026 کے دوران مجموعی طور پر 49 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مریضوں کو ریسکیو کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 38 میڈیکل کیسز، 7 ٹریفک حادثات، ایک آگ لگنے، ایک گولی لگنے اور 2 دیگر متفرق واقعات میں بلا تفریق خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ریفرل سروس کے تحت 49 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر مجموعی طور پر 4899 کالز موصول ہوئیں جن میں 1920 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 2930 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کا استعمال صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

مزید خبریں