اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) عقیل خان نے 31 ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی جبکہ لیڈیز سنگلز میں اوشنہ سہیل نے ایونٹ جیت لیا۔ اتوارکو سیددلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلزکے فائنل میں پاکستانی نمبر ون عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو 3-6، 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جونیئر …
عقیل خان نے 31 ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) عقیل خان نے 31 ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی جبکہ لیڈیز سنگلز میں اوشنہ سہیل نے ایونٹ جیت لیا۔ اتوارکو سیددلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلزکے فائنل میں پاکستانی نمبر ون عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو 3-6، 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جونیئر انڈر 18 سنگلز فائنل میں یوسف خان نے محمد شعیب کو 6-2 اور 7-5 سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔ بوائز انڈر 14 سنگلز فائنل میں حشیش کمار نے نیلن عباس کو 6-2، 2-6 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔









