مختلف محکموں کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور۔23جون (اے پی پی):پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کنول صابر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دی گئیں۔احمد ایاز کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں اسسٹنٹ چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سمیرا ربانی کو مزید احکامات تک ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،کیپٹن (ر) عریب احمد مختار فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دی گئیں، منیبہ فاطمہ کو ترقی دے کر بی ایس 18 میں ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز تعینات کر دیا گیا۔