لیسکو کی نمایاں کارکردگی کنکشنزصلاحیت کا سنگِ میل عبور، ترجمان
لیسکو کی نمایاں کارکردگی کنکشنزصلاحیت کا سنگِ میل عبور، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔23جون (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نیٹ میٹرنگ کے شعبے میں ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ مئی2026 کے بلنگ مہینے تک لیسکو ریجن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 35ہزار837 نیٹ میٹرنگ کنکشنز فعال کیے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی استعداد2,053 میگاواٹ ہے۔ ترجمان کے مطابق وزارتِ توانائی کی ہدایات پر9 فروری 2026 سے قبل موصول ہونے والی1,204 زیر التوا نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پی وآئی ٹی سی کے ویب پورٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ ان کی پراسیسنگ کو مزید موثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
اسی طرح،9 فروری 2026 کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر نیپرا پرزیومر ریگولیشنز2026 کے تحت پی آئی ٹی سی کے نیٹ بلنگ پورٹل کے ذریعے کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ9 فروری کے بعد نیٹ میٹرنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن یا صلاحیت میں توسیع کی نئی درخواستوں پر نیپرا پالیسی کے تحت نیٹ بلنگ کا اطلاق ہو گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکونے کہا کہ لیسکو صارفین کے مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتی ہے اور نیٹ میٹرنگ و نیٹ بلنگ سے متعلق تمام درخواستوں پر نیپرا قوانین کے مطابق عمل کیا جارہا ہے۔








