لاہور سمیت پنجاب بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر3963 مجالس اور 1362 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 60 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر 60 ہزار پولیس اہلکار تعینات

مزید خبریں
لاہور۔24جون (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر3963 مجالس اور 1362 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 60 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مجالس کی سکیورٹی پر 35 ہزار سے زائد جبکہ عزاداری جلوسوں کی حفاظت پر 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں بدھ کو 87 عزاداری جلوس برآمد ہو رہے ہیں جبکہ 425 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔ سکیورٹی انتظامات میں ٹریفک پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر فیلڈ فارمیشنز بھی حصہ لے رہی ہیں جبکہ 28 ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ پولیس انتہائی الرٹ رہے اور عزاداروں کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔








