اپوزیشن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت یکجہتی، استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے،ایوان اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے ۔
ملک کو اس وقت یکجہتی، استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ایوان اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا،بیرسٹرگوہرخان

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):اپوزیشن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت یکجہتی، استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے،ایوان اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے ۔ بدھ کوقومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرانہوں نے کہاکہ ہمارا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ ایوان مضبوط ہوں اور جمہوریت کو پنپنے کا موقع ملے، ہماری جماعت ایک جمہوری جماعت ہے، اور ہمارا یقین ہے کہ یہ ایوان عوام کی حقیقی حمایت سے وجود میں آنا چاہئے۔ کمزور ادارے کبھی مضبوط نظام کی بنیادیں قائم نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی سپیکر کی کرسی کو کمزور کرنے کی کوشش نہیں کی۔ عمر ایوب خان نے ایک قرارداد پیش کی تھی، جس کے نتیجے میں خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایوان اور اداروں کو مضبوط کرنا ہے تو ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ایکشن کمیٹی عوامی محرومیوں کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے کیونکہ ملک کو اس وقت یکجہتی، استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔








