دہلی۔ 13 نومبر (اے پی پی) مینز ہاکی ورلڈ لیگ یکم دسمبر سے بھارت میں شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ارجنٹائن، بیلجیئم، ہالینڈ اور سپین جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جرمنی اور بھارت شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ جرمنی اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے …
مینز ہاکی ورلڈ لیگ یکم دسمبر سے بھارت میں شروع ہو گی
دہلی۔ 13 نومبر (اے پی پی) مینز ہاکی ورلڈ لیگ یکم دسمبر سے بھارت میں شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ارجنٹائن، بیلجیئم، ہالینڈ اور سپین جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جرمنی اور بھارت شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ جرمنی اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ لیگ کے سیمی فائنلز مقابلے 8 اور 9 دسمبر جبکہ فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔









