فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں 28جون کوبجلی بند رہے گی، فیسکو

فیسکو کا فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا اعلان

فیصل آباد۔ 24 جون (اے پی پی):فیسکونے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا اعلان کر دیا۔

فیسکوترجمان سعید رضا کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث 28جون کوصبح سات سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے فیڈمک ٹو،نشاط سیوٹس،حیات کیمیا نمبر02،ٹائم سرامکس نمبر 02،ڈیلی جے ڈبلیو ٹو،سرگودھا کلاتھ،ہنڈائی نشاط،آفریدی ٹیکسٹائل،ٹپال ٹیکسٹائل،ماہین ٹیکسٹائل،نیشنل فوڈز،صداقت کارپوریشن،اورینٹ میٹریل نمبر 02فیڈر 132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،کوکاکولا،کارس پینٹ،غنی سرامکس فیڈ ر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔