اسسٹنٹ کمشنر بنوں کی کھلی کچہری، شہری مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بنوں کی کھلی کچہری،مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بنوں اللہ نواز خان نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ بنوں کے مطابق انہوں نے ریونیو سے متعلق معاملات، فرد، انتقالات، زمینوں کی تقسیم و دیگر امور کی عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں محکمہ مال کے تمام ذمہ دار اہلکار موجود تھے۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) بنوں اللہ نواز خان نے سیٹیزن فیسیلی ٹیشن سینٹر کا دورہِ بھی کیا جہاں انہوں نے شہری سہولت مرکز کی مجموعی کارکردگی، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سینٹر کے مختلف امور سے متعلق آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ایف ایم او آفیسر اسرار احمد بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے سہولت مرکز میں تعینات عملے کو شہریوں کی بروقت، موثر اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے مناسب و ضروری ہدایات جاری کیں۔









