سمیع اللہ خان کو ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
بنوں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسمیع اللہ خان کو ڈپٹی کمشنر ضلع شمالی وزیرستان کااضافی چارج تفویض
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سمیع اللہ خان کو ڈپٹی کمشنر ضلع شمالی وزیرستان کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق میرانشاہ پریس کلب کے صحافیوں نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان سمیع اللہ خان سے ملاقات کی اور ضلع شمالی وزیرستان میں بطور ڈپٹی کمشنر ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ضلع کو درپیش انتظامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے صحافی برادری کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے میڈیا کے عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں اہم کردار کو سراہا۔ اسی طرح اوپن ڈور پالیسی کے تحت علاقائی عمائدین، مقامی مشران اور نوجوانوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ڈپٹی کمشنر کو چیف آف داوڑ ملک خان زیب نے روایتی پگڑی پہنائی اور علاقے کو درپیش مختلف مسائل و عوامی امور سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ نو تعینات ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان سمیع اللہ خان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے تمام افراد کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کرکے انہیں بروقت حل کرنے کےلیے متعلقہ حکام اور محکموں کو ہدایات جاری کیں۔









