صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا وینزویلا میں شدید زلزلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اظہار افسوس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا وینزویلا میں شدید زلزلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اظہار افسوس

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وینزویلا کی حکومت اور عوامِ کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام وینزویلا کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متاثرہ افراد کے لیے ہمت، حوصلے اور استقامت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت نے امید ظاہر کی کہ وینزویلا کے عوام اس سانحے پر بہادری اور عزم کے ساتھ قابو پائیں گے اور امدادی و ریسکیو سرگرمیاں ضرورت مندوں تک بروقت مدد پہنچانے میں کامیاب ہوں گی۔