پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل، امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے
پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل، ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہفتہ کو زرداری ہاؤس میں منعقد ہوگا ،جس میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس دوپہر 2بجے ہوگا جس میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔ بیان میں پارلیمانی بورڈ نے تمام ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے انتخاب اور ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔







