ہری پور ،تربیلہ ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے 36 فٹ بلند رہ گیا ،ڈیم انتظامیہ

"بارشوں میں کمی کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد مسلسل کم ہو رہی ہے، جس کے باعث آبی ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔”

ہری پور۔ 27 جون (اے پی پی):بارشوں میں کمی کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

تربیلہ ڈیم میں ا س وقت پانی ڈیڈ لیول سے 36 فٹ بلند رہ گیا ہے جبکہ تربیلہ ڈیم میں ہفتہ کو پانی کالیول 1438.49 فٹ رہا جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے،تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد 155400 کیوسک جبکہ اخراج 137000 کیوسک ہے تربیلہ ڈیم میں بجلی کے تمام سترہ پیدواری یونٹ کام کر رہے ہیں، ڈیم میں بجلی کی پیدوار 3475 میگا واٹ ہے تربیلہ ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی سہولت 4980 میگا واٹ ہے