"ضروری تکنیکی کام اور لائن پریشر برقرار رکھنے کے لیے ملتان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، صارفین پیشگی احتیاطی اقدامات کریں۔” — ایس این جی پی ایل
ایس این جی پی ایل نے ملتان کے مختلف علاقوں میں عارضی گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
ملتان ۔ 27 جون (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کمپنی (ایس این جی پی ایل) نے لائن پریشر برقرار رکھنے اور ضروری تکنیکی کام کے باعث ملتان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہنے کا شیڈول جاری کر دیا۔
ہفتہ کو ترجمان کے مطابق اتوار 28 جون کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک مجموعی طور پر 12 گھنٹے گیس کی سپلائی بند رہے گی۔گیس فراہمی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں یونین روڈ (چونگی نمبر 9 تا بند بوسن)، نادرن بائی پاس روڈ (ڈسٹرکٹ کورٹ تا سبزی منڈی بائی پاس)، واپڈا ٹاؤن فیز 1 اور 2، ملتان پبلک اسکول روڈ، گلگشت کالونی، کیمپس کالونی، زرعی ٹاؤن اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ترجمان سوئی ناردرن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس کی بندش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گیس کے تمام آلات بند رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے مکمل تعاون کریں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد گیس کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی۔








