ڈاکٹر عباداللہ خان کی صحافی شہاب الدین کو پریس گیلری خیبر پختونخوا اسمبلی کا صدر اور اظہر علی کو سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

"ڈاکٹر عباداللہ خان نے صحافی شہاب الدین کو پریس گیلری خیبر پختونخوا اسمبلی کا صدر اور اظہر علی کو سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔”

پشاور۔ 28 جون (اے پی پی):اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان نے پارلیمانی صحافی شہاب الدین کو پریس گیلری خیبر پختونخوا اسمبلی کا صدر اور اظہر علی کو سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ اسمبلی اور میڈیا کے درمیان مثبت، مؤثر اور تعمیری روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔