معرکہ حق میں بھارت کوعبرتناک شکست، مودی حکومت کا پہلی بار فوجی اموات کا باضابطہ اعتراف ،بھارتی جریدہ دی وائر

"معرکۂ حق کے تناظر میں مودی حکومت کی جانب سے پہلی بار بھارتی فوجی ہلاکتوں کے اعتراف کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔”

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):معرکہ حق میں بھارت کوعبرتناک شکست ہوئی اور مودی حکومت نے پہلی بار فوجی اموات کا باضابطہ اعتراف کیا ہے۔

بھارت نے آپریشن سندور کی بدترین شکست چھپانے کیلئے فوجی اموات ماننے سے انکار ایک سال بعد اعتراف میں بدل گیا ۔بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر پہلی بار آپریشن سندورمیں ہلاک ہونے والے 6 بھارتی فوجیوں کے نام جاری کر دیئے۔مودی حکومت کے اس عمل پر بھارتی اپوزیشن سمیت بھارتی صحافیوں اور عوام نے سوالات اٹھا دیئے۔بھارت کے ڈی جی ایم او نے 11 مئی 2025 کو پریس کانفرنس میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔جولائی 2025 میں بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمان میں کسی بھی قسم کے نقصان نہ ہونے کا بیان جاری کیا تھا ۔بھارتی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے پریس ریلیز میں راجناتھ سنگھ کے پارلیمان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ۔پریس انفارمیشن بیورو ڈیفنس ونگ کو جھوٹ چھپانے کے لیے پریس ریلیز کے ذریعے وضاحت دینی پڑی ۔ بھارتی سرکار کو اب ایک جھوٹ چھپانے کے لئے اب ہزار جھوٹ بولنے پڑ رہے ہیں ۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے فوجی نقصان چھپا کر قوم سے جھوٹ کیوں بولاہے۔حالیہ اعلان میں گزشتہ سال فوجی اعزاز حاصل کرنے والے بھارتی بی ایس ایف جوانوں دیپک اور رام بابو سنگھ کے نام ہی شامل نہیں ہیں۔ماہرین کے مطابق مودی نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے آپریشن سندور میں ہونے والی شکست اور فوجی اموات پر 13 ماہ تک پردہ ڈالے رکھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا بھارت کے صرف چھ ہی فوجی آپریشن سندور میں مارے گئے یا تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر مسلسل جھوٹ کے ذریعے شکست کے دعووں کو مسترد کرنے والی مودی سرکار آئندہ مزید نقصانات کا بھی اعتراف کرے گی، جو سرکار محض جھوٹ اور بیانیے پر چل رہی ہو اس کا عالمی سطح پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔