ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ضلع خوشاب کی نواحی تحصیل نور پور تھل میں مبینہ طور پر معصوم بچے سے زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔
ڈی پی او خوشاب کا مبینہ طور پر معصوم بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
سرگودھا۔ 28 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ضلع خوشاب کی نواحی تحصیل نور پور تھل میں مبینہ طور پر معصوم بچے سے زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ڈی پی او نے تھانہ نور پورکے نواحی علاقہ میں مبینہ طور پر معصوم بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژنل آفیسر نورپور سرکل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر ایس ایچ او نورپور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او خوشاب نے واقعہ کے تمام پہلوؤں پر میرٹ کے مطابق تفتیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین اور گھناؤنے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ معاشرے میں امن و امان اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔









