ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر 12 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں منعقد ہونے والی 108 مجالس کی سیکیورٹی کے لیے جامع اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
بھکر میں 12 محرم الحرام کے موقع پر جامع اور فول پروف انتظامات کیے گئے
بھکر۔ 28 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر 12 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں منعقد ہونے والی 108 مجالس کی سیکیورٹی کے لیے جامع اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام مجالس پر پولیس افسران و جوان الرٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگر جدید سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات ہے اور امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔بھکر پولیس کا پیغام ہے کہ امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں، کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا 15 پر دیں، اور سیکیورٹی انتظامات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ محرم الحرام کے تمام پروگرام پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوں۔









