پنجاب بھرمیں 1308ٹریفک حادثات، 4افراد جاں بحق ،1570زخمی ہوئے ،ترجمان

پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1308ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق اور1570زخمی ہوئے ۔اتوار کو ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1308ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 726افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

لاہور۔28جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1308ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق اور1570زخمی ہوئے ۔اتوار کو ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1308ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 726افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ844معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 858ڈرائیورز،61کم عمرڈرائیورز، 562مسافراور154پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق 232ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت263متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان87حادثات میں 97متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورفیصل آباد72حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔