راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں ڈیڑھ سالہ معصوم بچی کی گردن پر چھری سے وار کر کے اسے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ سالہ بچی کوقتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔28جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں ڈیڑھ سالہ معصوم بچی کی گردن پر چھری سے وار کر کے اسے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ زخمی بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر کی نگرانی میں ایس ایچ او دھمیال اور پولیس ٹیموں نے مسلسل کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم متاثرہ بچی کی والدہ کا رشتہ دار ہے جس نے ذاتی چپقلش کی بنا پر معصوم بچی کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد یا ان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ملزم کو اس غیر انسانی فعل پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔








