راولپنڈی پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی

راولپنڈی پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی

راولپنڈی۔28جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کی جبکہ چکلالہ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 680 گرام آئس برآمد کر لی۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور منشیات فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔