اڑان پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے امریکہ کی چوٹی کی 100 یونیورسٹیوں میں "یو ایس پاکستان نالج کوریڈور” کے تحت پی ایچ ڈی سکالرشپ میں داخلوں کا اعلان

اڑان پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے امریکہ کی چوٹی کی 100 یونیورسٹیوں میں "یو ایس پاکستان نالج کوریڈور” کے تحت پی ایچ ڈی سکالرشپ میں داخلوں کا اعلان کردیا۔کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ سکالرزشپ خالصتاً پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے ہوگا۔

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):اڑان پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے امریکہ کی چوٹی کی 100 یونیورسٹیوں میں "یو ایس پاکستان نالج کوریڈور” کے تحت پی ایچ ڈی سکالرشپ میں داخلوں کا اعلان کردیا۔کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ سکالرزشپ خالصتاً پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے ہوگا۔

اس کے لئے دو کیٹیگریز مقرر کی گئی ہیں جس میں درجہ اول کے تحت ٹاپ 50 جامعات میں طالب علموں کو سالانہ 19 ہزار 200 ڈالر وظیفہ،2 ہزار ڈالر سالانہ ہیلتھ انشورنس جبکہ درجہ بندی میں 51 سے 100 نمبر کی جامعات میں سکالرز کی ٹیوشن فیس 12 ہزار ڈالر،سالانہ وظیفہ 12 ہزار ڈالر اور 2 ہزار انشورنس شامل ہے۔