اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ میں منبر و محراب اور خانقاہوں کا کردار نہایت اہم ہے جبکہ مذہبی برداشت اور مسلکی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمعروف عالم دین اور سکالر مولانا عمران بشیر سے گفتگو کے دوران کیا۔ خیبر پختونخوااسمبلی میں پیپلز پارٹی کے …
پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ میں منبر و محراب اور خانقاہوں کا کردار نہایت اہم ہے ،فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ میں منبر و محراب اور خانقاہوں کا کردار نہایت اہم ہے جبکہ مذہبی برداشت اور مسلکی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمعروف عالم دین اور سکالر مولانا عمران بشیر سے گفتگو کے دوران کیا۔
خیبر پختونخوااسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک میں مذہبی برداشت، بین المسالک رواداری کےفروغ اور قومی اتحاد کومضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان نسل کی کردار سازی اور معاشرے میں برداشت، اخوت اور اعتدال کےفروغ کے لیے سیرتِ طیبہؐ کی تعلیمات کو عام کرنا ناگزیر ہے۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سیرتِ طیبہؐ کے فروغ اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرقران مجید فرقان حمید کے ترجمہ و تفسیر کے فروغ ، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے،مذہبی ہم آہنگی، سیرتِ طیبہؐ کے فروغ اور نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت سے متعلق متعدد تجاویز بھی زیر غور آئیں۔








