پشاور،ایس پی کینٹ ڈویژن اور ایس پی فقیر آ باد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

کیپٹل سٹی پولیس پشاور سے تبدیل ہونے والی ایس پی فقیرآباد ڈویژن ریشم جہانگیر اور کورس کےلئے جانے والے ایس پی کینٹ ڈویژن عبداللہ احسان کے اعزاز میں ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس پشاور سے تبدیل ہونے والی ایس پی فقیرآباد ڈویژن ریشم جہانگیر اور کورس کےلئے جانے والے ایس پی کینٹ ڈویژن عبداللہ احسان کے اعزاز میں ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ایس پی کینٹ عبداللہ احسان اور ایس پی فقیرآباد ریشم جہانگیر کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قابل، محنتی، دیانت دار اور فرض شناس پولیس افسران قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افسران نے اپنی ذمہ داریاں نہایت پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اس موقع پر دونوں افسران نے کہا کہ وہ پشاور پولیس میں گزارا گیا وقت، افسران و اہلکاروں کی جانب سے ملنے والی عزت، محبت، تعاون اور اعتماد کوہمیشہ یاد رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ایس پی کینٹ عبداللہ احسان اور ایس پی فقیرآباد ریشم جہانگیر کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔بعد ازاں محرم الحرام کے دوران بہترین پیشہ ورانہ خدمات، موثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات اور مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ گل، کمانڈنٹ کیمپس مجیب الرحمٰن، ایس پی ہیڈکوارٹر علی گوہر، ایس پی سکیورٹی سجاد حسین، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ابابیل اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں