چین مسلح افواج کی عالمی معیار کے مطابق ترقی کو تیز کرے گا، صدرشی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اپنی مسلح افواج کی عالمی معیار کے مطابق ترقی کو تیز کرے گا اور مقررہ مدت کے اندر اپنے قومی دفاع اور فوج کی جدیدکاری کا عمل مکمل کرے گا۔

بیجنگ۔1جولائی (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اپنی مسلح افواج کی عالمی معیار کے مطابق ترقی کو تیز کرے گا اور مقررہ مدت کے اندر اپنے قومی دفاع اور فوج کی جدیدکاری کا عمل مکمل کرے گا۔ تاس کے مطابق انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے 105ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی معیار کی چینی مسلح
ا فواج کی ترقی کو تیز کرنا ہوگا، فوج کے قیام کو 100سال مکمل ہونے کے سلسلے میں مقررہ اہداف بروقت حاصل کرنے ہوں گے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور دفاع کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک مضبوط ملک کے لیے مضبوط فوج ناگزیر ہے اور طاقتور مسلح افواج کے بغیر قومی سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اپنی فوجی ترقی کے منفرد راستے پر ثابت قدمی سے گامزن رہے گا، فوج کے سیاسی، تکنیکی، افرادی اور قانونی پہلوؤں کو مزید مضبوط بنائے گا اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں مزید مو ثر کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں