ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس آئی یو ٹی کے قیام کے اعلان پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کے قیام کے اعلان پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے

پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کے قیام کے اعلان پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق بدھ کو جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس آئی یو ٹی کے قیام کے اعلان پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی حکومت کا کردار بھی اس حوالے سے لائق ستائش ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی ڈیرہ ایک ارب روپے سے قائم کیا جائے گا، یہ ہمارے صوبے کے لئے پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں محکمہ صحت کی سہولیات پورے ملک کےلئے مثال ہیں، ایس آئی یو ٹی ڈیرہ کے لئے زمین کے حصول کا کام آخری مرحلے میں ہے، اس کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس منصوبے کا اسمبلی میں باضابطہ اعلان کیا ہے

مزید خبریں