ریسکیو 1122 صوابی نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ریسکیو 1122 صوابی نے جون میں مختلف ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس دیتے ہوئے عوام کو ریسکیو سہولیات فراہم کیں
ریسکیو 1122 صوابی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ریسکیو 1122 صوابی نے جون میں مختلف ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس دیتے ہوئے عوام کو ریسکیو سہولیات فراہم کیں۔اس دوران ضلع صوابی میں مجموعی طور پر 838 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں جن میں ٹریفک حادثات 89، میڈیکل، گرنے اور ڈلیوری کیسز 654، آتشزدگی کے 47، فائرنگ و تشدد کے 29، ڈوبنے کے 7 ،دیگر ایمرجنسیز کے 11 اور ایک دھماکے کا واقعہ شامل تھا ۔رپورٹ کے مطابق حادثات میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 774 ریسکیو کیا گیا۔ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 135 کیسزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ،جن میں 133 ضلع کے اندر اور 2 ضلع سے باہر ریفرل شامل تھے ۔گزشتہ ماہ کےدوران 27,933 کالز موصول ہوئیں جن میں 13,498 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 13,597 جھوٹی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری اور جھوٹی کالز سے اجتناب کریں تاکہ حقیقی ایمرجنسیز میں فوری مدد ممکن ہو سکے۔








