ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب کی ڈی ٹی اوز کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس

ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب سید ندیم عباس نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کی، جس میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ٹریفک افسران نے شرکت کی۔کانفرنس میں 4نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سید ندیم عباس نے تمام اضلاع میں شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات کو مزید بہتر اور وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر …

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب سید ندیم عباس نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کی، جس میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ٹریفک افسران نے شرکت کی۔کانفرنس میں 4نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سید ندیم عباس نے تمام اضلاع میں شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات کو مزید بہتر اور وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ پروگرام کو موثر بنانے اور اس کی بھرپور تشہیر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی افادیت اجاگر کرنے کے لیے سوسائٹی ممبران، علمائے کرام اور والدین کو بھی آگاہی مہم میں شامل کیا جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک پنجاب نے صوبہ بھر میں ٹریفک انفورسمنٹ مزید موثر بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، جبکہ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے۔

کانفرنس کے دوران ٹریفک حادثات کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ سید ندیم عباس نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جائے اور مہلک حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جائے گی اور ناقص کارکردگی دکھانے والے ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے اضلاع میں ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بناتے ہوئے مثالی ٹریفک نظام کے قیام کے لیے محنت اور فرض شناسی سے فرائض انجام دیں۔

مزید خبریں