موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بدھ کی رات اور 2 جولائی کو موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران ڈی جی خان کے پہاڑی برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ بھی ہو سکتی ہے، موسلادھاربارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آبادمیں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرمغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موجود ہے،بحیرہ عرب سےمرطوب ہوائیں بھی ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں 2 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونےکی توقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔کل جمعرات کو کشمیر،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،پنجاب، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم اور حبس رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، خضدار، ژوب ،مری اور سیالکوٹ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کاکول 36، مالم جبہ 25، بالاکوٹ 17، دروش 09، پاراچنار 06، چترال ، پٹن 02، دیر (بالائی ، زیریں)، میرکھانی ، سیدو شریف 01، کشمیر: مظفرآباد (ائیرپورٹ 19، سٹی 19)، گڑھی دوپٹہ 12، کوٹلی 12، بلوچستان: خضدار 12، ژوب 08، پنجاب: مری 03، سیالکوٹ سٹی 01، گلگت بلتستان: استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ، دالبندین 47، دادو 46 اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔