چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف اور بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر کے درمیان سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے بحرین کے سفیر کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آبادسہیل اشرف اور بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف اور بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر کے درمیان سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے بحرین کے سفیر کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بدھ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک بحرین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔بحرین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین گہرے تاریخی، ثقافتی و مذہبی لحاظ سے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
ملاقات میں بحرین کے سفیر نے دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی اور سر سبز و شادابی کو سراہا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف اربن چینلجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کیلئے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سی ڈی اے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں میں آگاہی پیدا کی جارہی ہے کہ وہ آبی گذرگاہوں پر ہر قسم کی تعمیرات سے اجتناب کریں۔ملاقات میں بحرین کے سفیر نےڈپلومیٹک انکلیو میں بحرین کے سفارتخانہ کیلئے جگہ کے حصول کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے سفارتخانے کیلئے اراضی فراہم کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مزید شعبوں میں تعاون اور شہری سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔








