محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی میں گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی میں گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔1جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی میں گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تمام ریسکیو سٹیشنوں پر اضافی عملہ، امدادی گاڑیاں، کشتیاں اور دیگر ضروری آلات ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھے گئے ہیں۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں،برساتی نالوں، نشیبی علاقوں اور پانی سے بھرے انڈر پاسز سے دور رہیں جبکہ والدین اپنے بچوں کو نالوں، بجلی کے کھمبوں اور ٹوٹی ہوئی برقی تاروں کے قریب نہ جانے دیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔







