نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں فریقوں نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں فریقوں نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔







