پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ کی 10 مختلف آسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ کی 10 مختلف آسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ کی 10 مختلف آسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹریننگ اینڈ ریسرچ) کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنالوجی) کی ایک آسامی کے لیے5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر (اسٹریٹجی اینڈ پالیسی) کی ایک آسامی کے لیے5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (واٹر اینڈ گراو نڈ واٹر) کی ایک آسامی کے لیے5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انوائرمنٹل اکنامکس) کی ایک آسامی کے لیے5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکیڈمکس) کی ایک آسامی کے لیے5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ) کی ایک آسامی کے لیے6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔انوائرمنٹ پالیسی سینٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اسٹیٹ آف انوائرمنٹ) کی ایک آسامی کے لیے5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سوائل اینڈ ویسٹ) کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ انوائرمنٹ پالیسی سینٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہیزرڈس سبسٹینسز) کی ایک آسامی کے لیے7 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کئے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔