کراچی شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے والے 3رکنی ڈکیت گینگ سمیت موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملو ث 5ملزمان گرفتار
کراچی ، شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے والے 3رکنی ڈکیت گینگ سمیت موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملو ث 5ملزمان گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 01 جولائی (اے پی پی):جمشید کوارٹرز اورگلستانِ جوہر پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے والے 3رکنی ڈکیت گینگ سمیت موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملو ث 5مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،موبائل فونز ، نقدی اورموٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔
بدھ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں فہیم ولد عبد الحمید ، محمد سلمان ولد محمد انور،عبداللہ ولد فاروق، سجاد ولد جمن اور منیر ولد محمد صالح شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔








