ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جس میں انتظامی افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری پیش رفت اور محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا
ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیرصدارت صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےحوالے سے اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جس میں انتظامی افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری پیش رفت اور محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر مکمل اور بروقت عملدرآمد ہر محکمے کی اولین ذمہ داری ہے، اور عوام کو بہتر سروس ڈلیوری فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی تاخیر، غفلت یا غیر ذمہ داری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہر محکمہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری ڈیش بورڈ کے مطابق فیلڈ میں پائی جانے والی کمزوریوں کو فوری طور پر دور کرے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے باہمی رابطہ بڑھائیں، رپورٹنگ سسٹم کو مضبوط کریں اور صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت دئیے گئے تمام اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر محکمہ اپنی کارکردگی کا ریکارڈ باقاعدگی سے اپڈیٹ کرے تاکہ ضلع پشاور کی مجموعی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کے نظام میں شفافیت برقرار رہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم نے ہر شعبے میں بہتری لانی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے سروس ڈیلیوری کے عمل کو تیز ترین بنانا ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








