راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 25 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے
راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں

مزید خبریں
راولپنڈی۔1جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 25 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ چکلالہ، روات، مندرہ اور آر اے بازار کے علاقوں میں کی گئیں جہاں مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔








