چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظامیہ کی طرف سے فیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے 16ملازمین کوبچوں کی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری دے دی گئی
فیسکو کے مختلف کیڈرز کے 16ملازمین کوبچوں کی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری دے دی گئی

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 01 جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظامیہ کی طرف سے فیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے 16ملازمین کوبچوں کی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ فیسکو ملازمین کے بچوں کو شادی کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ترجمان فیسکو کے مطابق ملازمین کی فلاح و بہبود کے یہ اقدامات صرف ایک وقتی عمل نہیں بلکہ ایک مسلسل پالیسی کا حصہ ہیں جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ فیسکو انتظامیہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے مزید ایسے اقدامات کرتی رہے گی۔فیسکوکایہ اقدام فیسکو کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے عزم کی واضح مثال ہے۔ایک لاکھ گرانٹ ملنے والوں میں سجاد خان لائن مین سیکنڈ،محمد یونس سیکورٹی گارڈ،انور حسین سیکورٹی گارڈ،محمد شبیر میٹرریڈر، محمد زاہد اسسٹنٹ لائن مین، محمد نواز لاری ڈرائیور،محمد اسماعیل خان لاری ڈرائیور،امجد علی لاری کلینرز،نثاراحمدطاہر میٹر ریڈر،حبیب احمد میٹر سپروائزر سیکنڈ، خالد ذوالفقار نائب قاصد اورجاوید افضل لاری ڈرائیور،شامل ہیں۔ فیسکو ملازمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔








