پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 24 فوڈ پوائنٹس اور پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی، جن میں سے 3 یونٹس کو بند جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ ، 3 فوڈیونٹس بند ایک کے خلاف مقدمہ درج ،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔2جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 24 فوڈ پوائنٹس اور پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی، جن میں سے 3 یونٹس کو بند جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کی ہدایت پر قوانین پر یکساں عملدرآمد کے سلسلے میں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے 21 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سیمپل فیل ہونے پر ماڈل ٹائون میں واقع ایک معروف ملک شاپ کو بند کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ شالیمار میں ممنوعہ اجزا کے استعمال پر ایک معروف ریسٹورنٹ اور فیاض باغ روڈ پر واقع اچار و مربہ تیار کرنے والے یونٹ کو اصلاح تک بند کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ معائنے کے دوران فوڈ سیفٹی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔سید موسی رضا نے کہا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔








