ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور کا زیر تعمیر پولیس سہولت مرکز غازی کا دورہ، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا

ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور شبیر حسین مروت نے زیرِ تعمیر پولیس سہولت مرکز غازی کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

ایبٹ آباد۔ 02 جولائی (اے پی پی):ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور شبیر حسین مروت نے زیرِ تعمیر پولیس سہولت مرکز غازی کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی ایس پی غازی مسعود خان نے ایس پی انویسٹی گیشن کو منصوبے کی مجموعی پیش رفت، تعمیراتی مراحل، تزئین و آرائش، مجوزہ سہولیات اور تکمیل کے شیڈول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایس پی انویسٹی گیشن ہری پورنے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور شفافیت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار، مضبوطی اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تزئین و آرائش اور دیگر سہولیات کو مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ایک جدید، منظم اور عوام دوست ماحول میں معیاری پولیس خدمات فراہم کی جا سکیں۔ پولیس سہولت مراکز کا قیام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے عوام دوست وژن کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ایک ہی چھت تلے بروقت، آسان اور معیاری پولیس خدمات فراہم کرنا ہے۔ پولیس سہولت مرکز غازی کی تکمیل سے غازی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو پولیس خدمات کے حصول میں مزید آسانی اور سہولت میسر آئے گی۔