صوابی پولیس کی کارروائی، دو ملزمان آلۂ قتل سمیت گرفتار

صوابی کے تھانہ کالوخان نے جمعرات کے روزکارروائی کرتے ہوئے قتل اور دوہرے اقدامِ قتل میں مطلوب دو ملزمان آلۂ قتل سمیت گرفتار کرکےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):صوابی کے تھانہ کالوخان نے جمعرات کے روزکارروائی کرتے ہوئے قتل اور دوہرے اقدامِ قتل میں مطلوب دو ملزمان آلۂ قتل سمیت گرفتار کرکےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل رزڑ حسن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کالوخان گوہر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل اور دوہرے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان مشتاق علی اور شیراز ساکنان مناگئی کو واردات میں استعمال ہونے والے آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ ملزمان نے تنازعۂ مستورات کی بنا پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو خواتین مسماۃ (ع) اور مسماۃ (ش) شدید زخمی ہوئیں جبکہ جلال دین محمد اکبر علی جاں بحق ہوگیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔