ایبٹ آباد، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ساجد جدون اور سی ای او ریحان یوسف کا لنک روڈ کا دورہ

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد ساجد خان جدون اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان یوسف نے لنک روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ترجمان واسا کے مطابق دورہ کے دوران انہوں نے برساتی نالوں کی صفائی کا معائنہ کیا

ایبٹ آباد۔ 2 جولائی (اے پی پی):چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد ساجد خان جدون اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان یوسف نے لنک روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ترجمان واسا کے مطابق دورہ کے دوران انہوں نے برساتی نالوں کی صفائی کا معائنہ کیا، اس موقع پر بارش کے پانی کی بلا رکاوٹ نکاسی کو یقینی بنانے، نالوں کی صفائی برقرار رکھنے، رکاوٹوں کے فوری خاتمہ اور ممکنہ شہری مسائل سے بچاؤ کیلئے متعلقہ عملہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے عملہ کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران تمام فیلڈ سٹاف الرٹ رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے عوام سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔